جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

پابندی ختم، شارجہ جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ نے سفری پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے پاکستانیوں کو بغیر اجازت ملک میں‌ داخلے کی اجازت دے دی۔

خلیج نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایئرعربیہ (فضائی کمپنی) نے سفری پابندیوں میں ہونے والی نرمی کی تصدیق کی۔

ایئرعربیہ کے مطابق پاکستان، بھارت، نیپال اور سری لنکا سمیت سفری پابندی کی فہرست میں شامل ممالک سے مسافر اب شارجہ جاسکتے ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق پاکستان، بھارت، نیپال اور سری لنکا سمیت 9 ممالک کے ای ویزہ کے حامل شہریوں کو بغیر اجازت یا پیشگی منظوری کے شارجہ میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: پابندی کے خاتمے کے بعد مسافروں کیلئے ایک اور بڑی خبر آگئی

شارجہ کا سیاحتی، ملازمتی یا رہائشی ویزہ رکھنے والے مسافروں کو ویکسی نیشن کی حیثیت سے قطع نظر داخلے کی اجازت ہوگی۔

اعلامیے میں وضاحت کی گئی ہے کہ حال ہی میں سیاحتی، روزگار، رہائشی ای ویزا حاصل کرنے والے شہریوں کو شارجہ میں داخلے کے لیے پیشگی منظوری یا رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں