اشتہار

ہارون کورائی کو کیوں ہٹایا گیا؟ کراچی پولیس کی ایس ایچ او سلیکشن کمیٹی پر سوالات اٹھ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : امتحان پاس ایس ایچ او ہارون کورائی کو کیوں ہٹایا گیا، سینئر تفتیشی افسر نے رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس آفس کی ایس ایچ او سلیکشن کمیٹی پر سوال اٹھ گئے ہیں، مبینہ جعلی مقابلوں کے بادشاہ ہارون کورائی کو سینئر تفتیشی افسر کی رپورٹ پر ہٹایا گیا۔

رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات کئے گئے ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہارون کورائی کو بے گناہ خواتین کو جیل بھیج کر 47 لاکھ لوٹنے پر ہٹایا گیا۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا کہ سچل تھانے میں درج مقدمے میں دو خواتین کو گرفتار کیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق خواتین سے دو کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی لیکن خواتین نے دوران تفتیش افسر کو بتایا کہ ایس ایچ او نے ان پر جھوٹا الزام لگایا اور یہ الزام گھر پر موجود 47 لاکھ روپے کی رقم لوٹنے کےلیے لگایا گیا۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ خاتون نے جمالی پل کے پاس پلاٹ 47 لاکھ میں فروخت کیا تھا، جس کے ثبوت اسٹیٹ ایجنٹ کی جانب سے تفتیشی افسر کو فراہم کردئیے گئے اور وہی رقم ایس ایچ او نے لوٹی۔

ہارون کورائی نے دونوں بے گناہ خواتین کو جیل بھجوا دیا اور خواتین اب بھی وومن جیل میں بے گناہ سزا کاٹ رہی ہیں۔

سینئر پولیس افسر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہارون کورائی منظم پرائیوٹ اسپیشل پارٹی بھی چلا رہا تھا اور خاتون کے گھر چھاپے کےلیے جعلی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گینگ میں شامل لڑکی کو پولیس یونیفام پہنا کر چھاپہ مارا گیا۔

ہارون کورائی سے متعلق سنسنی خیز رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں ماہ ہارون کورائی نے ایک کار میں منشیات فروشوں کو پکڑا، ان کی کار میں بھاری مقدار میں منشیات موجود تھی اس کے باوجود ایس ایچ او نے منشیات فروشوں کو مبینہ طور پر 16 لاکھ روپے لیکر کار سمیت چھوڑ دیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہارون کورائی بھی سنگین جرائم میں ملوث ہے، مذکورہ ایس ایچ او کئی بار معطل اور پھر سچل تھانے میں تعینات ہوا۔

رپورٹ کے آخر میں پولیس افسر کا کہنا تھا کہ جیل میں قید بے گناہ خاتون کو بھی رہا کروانے کےلیے اقدامات کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں