اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

صرف 78 رنز پر آل آؤٹ: بھارتی ٹیم سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی، صارفین کے دلچسپ تبصرے

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم کی بدترین کارکردگی پر سوشل میڈیا صارفین نے کھلاڑیوں کو نشانے پر لے لیا، مزاحیہ تبصروں کے ذریعے ٹیم کی خوب درگت بنائی۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ کا پہلا روز بھارت کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا تھا اور وہ صرف 78 رنز کے مجموعے پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ یہ بھارت کی انگلینڈ کی سرزمین پر 47 سال بعد بدترین کارکردگی ہے، قبل ازیں 1974 میں بھارتی ٹیم مانچسٹر ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 52 رن بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔

بھارتی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کیے جانے والے تبصرے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا مذکورہ میچ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں کی بیٹنگ کے بعد یوگنڈا نے بھی آئی سی سی سے ٹیسٹ اسٹیٹس دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا ٹیسٹ میچز کی تاریخ میں بھارت کم ترین اسکور بنانے والا ساتواں ملک بن گیا، یہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی اننگز میں بنایا جانے والا تیسرا کم ترین اسکور ہے۔

اسی طرح ایک اور نے مذاقاً کہا دکھ کی بات کیا ہے؟ بھارتی کی پوری ٹیم کا 78 سکور پر آؤٹ ہو جانا، یہ ایسا ہوا ہے کہ آپ فیل ہو جائیں جبکہ آپ کا دوست ٹاپ کرجائے۔

سوشل میڈیا پر عام صارفین کے علاوہ صحافی بھی تبصرے کررہے ہیں۔ اویس توحید کا کہنا تھا کہ ایسا لگا بھارتی ٹیم ٹیسٹ کے پہلے ہی دن شکست کھا گئی۔ ایک صارف نے سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ویرات کوہلی آج بھر ڈریسنگ روم میں جلدی چلے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں