اشتہار

بھارت: لٹیرے معمر شہری سے بیگ لوٹ کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں لٹیروں نے معمر شہری کو انسانیت سوز رویے کا نشانہ بنایا اور بیگ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی کے علاقے جہانگیر پور میں ملزمان نے بے دردی سے بزرگ کو گھسیٹا، مزاحمت پر لٹیروں نے گلا دبانے کی بھی کوشش کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ضعیف شہری نے اپنا بیگ مضبوطی سے تھام رکھا ہے اور لیٹروں کے خلاف سخت مزاحمت کررہے ہیں تاہم ان کی یہ کوشش کام نہ آئی اور ملزمان بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔

- Advertisement -

دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ رات ساڑھے تین بجے کے قریب پیش آیا اس وقت رام نیواس نامی معمر شہری اپنے گھر جارہے تھے، ملزمان نے پیچھے سے حملہ کیا۔

پولیس نے بتایا کہ لٹیروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق جائے وقوع سے تھوڑے ہی فیصلے پر پولیس اسٹیشن واقع ہے، ملزمان کی دیدہ دلیری اس قدر بڑھ گئی ہے کہ ان میں قانون کا کوئی ڈر نہیں رہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں