اشتہار

’شادی سادگی سے اور جہیز لیے بغیر بھی ہوسکتی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نوجوان اداکار عنایت خان نے سادگی سے شادی کرکے مثال قائم کردی۔

اداکار عنایت علی خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کی اطلاع دی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شادی سادگی سے اور بنا جہیز لیے بھی ہوسکتی ہے۔‘

- Advertisement -

عنایت خان نے شادی کی اطلاع دینے کے ساتھ یہ بھی بتایا کہ وہ اپنی شادی کا اعلان محرم کے احترام میں دیر سے کررہے ہیں۔

مداحوں کی بڑی تعداد عنایت خان کی سادگی سے شادی کرنے کے اقدام کو سراہا رہی ہے اور نئی اننگز کی شروعات پر دعائیہ پیغامات بھی شیئر کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ عنایت خان نے دل لگی سمیت دیگر ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں