اشتہار

کابل ایئر پورٹ پر ایک اور حملے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: امریکی حکام نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر ایک اور حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر ایئر پورٹ سے نکل جائیں، ایک اور حملے کا خدشہ ہے۔

امریکی سفارت خانے کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ امریکی شہری ایئر پورٹ کے داخلی دروازوں سے دور رہیں، اور ایبی گیٹ اور ایسٹ گیٹ پر موجود افراد فوری نکل جائیں، نارتھ گیٹ، نئی وزارت داخلہ گیٹ پر موجود افراد کو بھی فوری نکل جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ غیر ملکی میڈیا نے آج پھر کابل ایئر پورٹ کے قریب شدید فائرنگ کی خبر دی ہے، فائرنگ اور شیلنگ سے کابل ایئر پورٹ کے داخلی دروازے کے قریب افراتفری پھیل گئی۔

کابل ایئر پورٹ دھماکے، امریکا کا داعش کے ’منصوبہ ساز‘ پر ڈرون حملہ

ادھر جنرل نک کارٹر نے کہا ہے کہ برطانیہ کا افغانستان سے انخلا آج مکمل ہو جائے گا، اٹلی کا انخلا مکمل ہو گیا ہے، اور آخری فلائٹ 58 افغانوں کو لے کر آج روم پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ کابل ایئر پورٹ پر ہونے دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 170 ہو گئی ہے، امریکا نے خود کش دھماکوں کے رد عمل میں افغانستان میں ایک ڈرون حملہ کیا، امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ننگرہار میں حملے میں داعش خراسان کا ایک رکن مارا گیا، ہلاک داعش رکن امریکا پر حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں