اشتہار

خراب لاٹ سے لگائی گئی ویکسین سے 2 افراد ہلاک، لاکھوں خوراکوں کا استعمال روک دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: جاپان میں معطل کی جانے والی موڈرنا کوویڈ 19 ویکسین کی خوراکیں لگوانے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد خوراکیں معطل کردی گئیں۔

غیرملکی ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جاپان نے متعدد خوراکیں خراب ہونے کی رپورٹس کے بعد کورونا کی موڈرنا ویکسین کی 16 لاکھ 30 ہزار خوراکوں کا استعمال روکنے کا فیصلہ کیا۔

موڈرنا کی فروخت اور تقسیم کی انچارج ٹکیڈا کا کہنا ہے کہ اسے متعدد ویکسینیشن سینٹرز سے یہ رپورٹس ملیں کہ ویکسین کی بند بوتلوں کے اندر بیرونی اجزا پائے گئے۔

- Advertisement -

کمپنی کا کہنا ہے کہ ’وزارت صحت سے مشاورت کے بعد تین کھیپوں سے ویکسین کا استعمال معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔‘

ٹکیڈا کا کہنا ہے کہ وہ موڈرنا کو معاملے سے آگاہ کر چکی ہے اور ‘ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات کرنے کی درخواست کی ہے’۔

دوسری جانب موڈرنا نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘جاپان میں تقسیم ہونے والی ایک لاٹ میں خرابی رپورٹ ہوئی ہے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘موڈرنا یقین رکھتی ہے کہ مینوفیکچرنگ کا مسئلہ اسپین میں اس کی مینوفیکچرنگ سائٹ میں موجود کئی لائنوں میں سے ایک میں پیدا ہوا ہے، تاہم اب تک حفاظت یا افادیت کے مسائل کی نشاندہی نہیں ہوئی ہے’۔

انہوں نے کی نوعیت بتائے بغیر کہا کہ ‘موڈرنا نے احتیاطی طور پر ویکسین کی یہ لاٹ اور ملحقہ دو لاٹس کو روک دیا ہے’۔

جاپانی حکومت کے سرفہرست ترجمان کاٹسونوبو کاٹو نے صحافیوں کو بتایا کہ ‘ہمیں بیرونی اجزا کی وجہ سے صحت سے متعلق مسئلے کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے’۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں