راولپنڈی میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا، نالہ لئی میں پانی کا لیول گوالمنڈی کے مقام پر آٹھ فٹ تک پہنچ گیا۔
پنجاب کے شہر راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں کے باعث پانی گھروں میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔
راولپنڈی میں اب تک 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ اسلام آباد میں پچاس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔
- Advertisement -
راولپنڈی میں چکلالہ کے مقام پر سب سے زیادہ 95 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، راولپنڈی کے نالہ لئی میں پانی کا لیول کٹاریاں کے مقام پر چھ فٹ تک پہنچ چکا ہے جب کہ گوالمنڈی پل پر پانی کا لیول 8 فٹ ہوگیا ہے۔
کینٹ بورڈ اور ادڑہ میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے جس کے باعث لوگ پریشان ہیں۔