کراچی : اداکارہ سائرہ یوسف نے اعتراف کیا ہے کہ شہروز سبزواری سے طلاق نے میری بیٹی کو بہت متاثر کیا ہے۔
سائرہ یوسف نے ایک انٹرویو کے دوران ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی پر جو برے اثرات پڑے ہیں میں ان کا اعتراف کرتی ہوں اور مستقبل کےلیے اپنی بیٹی کو تیار کرسکتی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں ماں ہوں اور اپنی بیٹی کی اچھی پرورش کرسکتی ہوں، لیکن کوئی اور ایسا نہیں کرسکتا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اسے مستقبل میں متوقع تنازعات کے لیے تیار کرسکتی ہوں، میں اس کے بے حد قریب ہوں اور ہمارے درمیان مختلف چیزوں کو لے کر اچھی بات چیت بھی ہوتی ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا میرا خیال ہے کہ ساری زندگی بچوں کے لیے پریشان رہنا والدین کا کام ہے، تاہم میں ابھی سے بیٹی سے متعلق پریشان رہتی ہوں۔