پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے الزامات کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کےدہشت گردی پر پاکستان مخالف الزامات مسترد کرتے ہیں، بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کےثبوت فراہم کرچکے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بھارتی دہشت گردی کےناقابل تردیدثبوت عالمی برادری کو فراہم کرچکےہیں بھارت دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے صرف رواں سال میں بھارت جوہرٹاؤن، داسو حملےمیں ملوث پایا گیا۔
ترجمان کے مطابق بی جےپی اور آرایس ایس مشترکہ طور پر مسلمان دشمن ایجنڈے پر کاربند ہے سیاسی فائدے کی خاطرپروپیگنڈےکی مہم چلاکرپاکستان کونشانہ بناتے ہیں، بھارت فروری 2019میں بالاکوٹ میں ناکامی سے دوچار ہوا، نام نہاد’’سرجیکل سٹرائیکس‘‘دھوکے اور فریب کے طور پر بےنقاب ہوئیں۔
دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی غیرذمہ دارانہ رویے کے باجودخطےمیں امن برقرار رکھنا چاہتے ہیں امن کیلئے بھارتی عزائم کےخلاف پاکستان عزم کےساتھ اپنادفاع کرے گا۔