اشتہار

سمسٹر بہار 2021: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2021 کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں یکم ستمبر سے سسمسٹر بہار 2021 کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق اے ٹی ٹی سی، نان کریڈٹ کورسز/سرٹیفیکیٹ اِن لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن، میٹرک ، آئی کام ، ایف اے، ایف ایس سی پروگرامز کے فائنل امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ یکم ستمبر سے شروع ہوں گے اور یہ 12 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

- Advertisement -

شعبہ امتحانات کے مطابق سالانہ امتحانات کے لیے ملک بھر میں 750 مراکز قائم کیے گئے ہیں، طالب علموں کو کرونا کے باعث منتخب کردہ  قریب ترین مراکز پر جاکر پرچہ دینا ہوگا۔

یونیورسٹی ترجمان کے مطابق طالب علموں کو ایڈمٹ کارڈ جاری کردیے گئے ہیں جبکہ ویب سائٹ سے بھی طالب علم رول نمبر سلپ نکال سکتے ہیں۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق ویب سائٹ سے نکالے جانے والا ایڈمٹ کارڈ (رول نمبر سلپ) بھی امتحان میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوگی۔  انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ امتحانی مراکز میں کرونا ایس اوپیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم نے امتحانی مراکز میں طلبہ کو ہر قسم کی ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں