لاہور : وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر میں اسپتالوں میں زیر علاج 85 سے 88 فیصد مریض ویکسینیٹڈ نہیں ، آپ چاہتے ہیں وبا سے ہماری جان چھوڑجائے تو ویکسی نیشن کرائیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا صورتحال کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کورونا کی چوتھی لہر میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، پچھلے 24گھنٹےمیں 1609مریض پنجاب میں سامنے آئے اور 24افرادکورونا سے جاں بحق ہوئے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 72فیصد مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں، ویکسی نیشن نہ کرانیوالےلوگ زیادہ متاثرہورہےہیں جبکہ 15فیصدوہ مریض ہیں جنہوں نے ایک ڈوز لگائی ہے۔
وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ ویکسی نیشن کی اہمیت میں آپ کے سامنے رکھنا چاہتی ہوں، آپ چاہتے ہیں وبا سے ہماری جان چھوڑجائے تو ویکسی نیشن کرائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یورولوجی سپتال میں ابتک 3800مریضوں کا علاج کیا گیا ، اسپتالوں میں زیر علاج 85 سے 88 فیصد مریض ویکسینیٹڈ نہیں جبکہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی میں ابتک 3800 کورونا مریض کا علاج ہوا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہم ویکسی نیشن کروائیں گے تو 85فیصدآبادی وبا سے بچی رہے گی، ویکسینیٹڈ ہیں اور وہ اسپتال میں ہیں توبیماری کی شدت بھی کم ہیں، اسپتال میں 100 مریض ہیں توان میں سے 3 یا 4 مریض ویکسینیٹڈ ہیں، میواسپتال میں دیکھاگیاکہ37میں سے36مریض ویکسینیٹڈنہیں تھے۔
وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ اللہ کرے معیشت کاپہیہ دوبارہ اسی طرح سے چلنا شروع ہوجائے، سینٹرز سے ٹیم نکال کرگلی محلوں تک لے گئے ہیں تاکہ سب ویکسین لگوا سکیں۔
ویکسینیشن کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ پنجاب میں 5سے 7لاکھ افراد کوروزانہ ویکسین لگارہے ہیں ، 10لاکھ تک ویکسین روزانہ لگانے کا ٹارگٹ پورا کرنا چاہتےہیں، دسمبر تک 70فیصد ویکسینیشن ہو تو وبا سے جان چھوٹ سکتی ہے، راولپنڈی میں 44فیصد ویکسینیشن ہوچکی ہے۔