ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

سعودی اتحادی افواج کی بڑی کامیابی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی اتحادی افواج نے حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا گیا تیسرا ڈرون بھی مار گرایا۔

تفصیلات کے مطابق یمن کے حوثی باغی سعودی عرب کو مسلسل نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، ملیشیا نے مملکت کے علاقے خمیس مشیط پر ایک اور ڈرون داغا جسے تباہ کردیا گیا ہے۔

اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ ایئر ڈیفنس کے ذریعے باغیوں کے ڈرون کو فضا میں ہی ناکارہ بنایا گیا۔

- Advertisement -

Houthi rebels carry out drone attack on Yemeni military commanders - ABC  News

افواج نے یہ بھی کہا کہ حوثی باغی سعودی عرب کی تنصیبات، نجی املاک اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذموم کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس سے قبل دو ڈرون حملے اتوار کی رات کئے گئے، انہیں بھی ناکام بنا دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ مذکورہ تینوں ڈرون خمیس مشیط کو ہی نشانہ بنانے کے لیے بھیجے گئے تھے۔ باغی بدھ سے اب تک چار مرتبہ اس شہری کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں