اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

طوفانی ہوائیں، دوران لینڈنگ جہاز کے ساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو نے دل دہلا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

تند و تیز ہواؤں کے دوران طیارے کی لینڈنگ کے دوران پائلٹ کو مشکلات پیش آتی ہیں اس دوران کئی پائلٹ ایسے ہوتے ہیں جو کمال مہارت سے طیارے کی باحفاظت لینڈنگ کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

برطانیہ کے برسٹل ایئرپورٹ پر طوفانی ہواؤں سے جہاز ڈولنے لگا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایئرپورٹ پر طوفانی ہوائیٰں چل رہی ہیں ایسے میں پائلٹ کو برسٹل ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈ کرنا ہے جس میں اسے مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

خطرناک موسم میں طیارے کو لینڈنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، طیارے میں موجود مسافر بھی خوفزدہ ہوگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پائلٹ نے خطرناک موسم کے باوجود طیارے کی باحفاظت لینڈنگ کی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پائلٹ کی مہارت کو خوب سراہا جارہا ہے اور مسافروں نے بھی پائلٹ کو کامیاب لینڈنگ کرنے پر مبارک باد دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں