اشتہار

امریکا نے اپنے تمام افغان ملازمین کو کابل سے نکال لیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا نے کابل سے اپنے تمام افغان ملازمین کو بحفاظت نکال لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق کابل انخلا مشن کے دوران امریکی سفارتخانے کے تمام افغان سفارتی عملے اور ان کے اہل ‏خانہ کو نکال لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 2800 افغان ملازمین کابل سے امریکا روانہ ہو چکے ہیں جب کہ بقیہ ‏امریکی سفارتی عملہ بھی بتدریج افغانستان سے نکل رہا ہے۔

- Advertisement -

امریکا نے مجموعی طور پر اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد کا انخلا کیا جب کہ پاکستان نے 22 ہزار افراد کو کابل ‏سے نکالا ہے۔

طالبان اور امریکا میں ایک معاہدے طے پایا ہے جس کے تحت 31 اگست کی ڈیڈلائن گزرجانے کے بعد بھی انخلا ‏کا مشن جاری رکھا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ 14اگست سے اب تک1لاکھ 14ہزار 400 افراد کو افغانستان سے نکالا جا ‏چکا ہے۔

امریکا کے محکمۂ خارجہ نے افغانستان میں مقیم امریکیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سیکیورٹی خدشات کے سبب ‏‏کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا رخ نہ کریں۔ ‏

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں