اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بسمہ معروف کے ہاں ننھی پری کی آمد

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے، پی سی بی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر خاتون کرکٹر کو مبارک باد دی ہے۔

بسمہ معروف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی اور اللہ کا شکر ادا کیا۔

بسمہ کو مداحوں کی جانب سے بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد دی جارہی ہے اور ساتھ ہی ننھی پری کو دعائیں دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ بسمہ معروف ایک روزہ کرکٹ میں 108 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں جہاں انہوں نے 2602 رنز اسکور کیے جبکہ 44 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ بسمہ نے اتنے ہی بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے جہاں انہوں نے 2224 رنز اسکور کیے اور 36 وکٹیں بھی لیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں