اشتہار

ابھا ایئرپورٹ پر حوثی جنگجوؤں کا ڈرون حملہ، آٹھ شہری زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کے مصروف ابھا ایئرپورٹ پر ایک مرتبہ پھر حوثی جنگجوؤں کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر ایرانی حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس کے باعث آٹھ افراد زخمی ہوئے جب کہ ایک طیارے کو نقصان پہنچا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی فورسز اور عرب اتحادی افواج نے ابھا ایئرپورٹ پر کیا گیا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ پیر کے روز عرب اتحاد نے دو ڈرون مار گرائے تھے، جن میں سے ایک جازان کی طرف بھیجا گیا تھا اور دوسرا نجران کی طرف۔ دونوں صوبے یمن کی سرحد پر ہیں۔

واضح رہے کہ 2014 میں یمن کے دارالحکومت صنعا پر قبضے کے بعد سے حوثی ملیشیا کا ملک کے بڑے حصوں پر کنٹرول ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں