جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

یہ چھوٹا سا بچہ کس ملک کا وزیراعظم ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سے تعلق رکھنے والے اس چھوٹے سے بچے آج دنیا وزیراعظم عمران خان کے نام سے جانتی ہے، جن کی تصویر گزشتہ کئی گھنٹوں سے انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ویڈیو اور تصویر شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اپنے بچپن کی ایک یادگار تصویر کی، جس کے کیپشن میں انہوں نے اپنی عمر تین برس بتائی۔

تصویر میں عمران خان ایک کتے کو پٹّے سے پکڑے ہوئے نظر آرہے ہیں اور اس وقت عمران خان کی عمر تین سال کے ہیں۔

عمران خان کے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والی تصویر پر اب تک 72 ہزار سے زائد صارفین پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے انسٹاگرام پر موجود اکاؤنٹ سے ماضی کی خوشگوار یادیں تصویروں کی صورت میں صارفین اور مداحوں کے ساتھ شیئر کی جاتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں