ہفتہ, جون 28, 2025
اشتہار

کورونا ویکسین لگوا لیں ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔! ریلوے مسافروں کیلئے انتباہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: محکمہ ریلوے نے متنبہ کیا ہے کہ 15 اکتوبر تک مکمل ڈوز لگوانے والے مسافروں کو سفر کی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کے کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے اہم اقدامات سامنے آئے ہیں، اسٹیشنز کی حدود میں پوسٹرز اور بینرز آویزاں کردیے گئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ عملے کے لیے بھی 15 ستمبر تک ویکسی نیشن کی کم از کم ایک ڈوز لازم قرار دی گئی ہے۔

ترجمان ریلوے نے بتایا کہ 15اکتوبر تک عملے کے لیے دونوں ڈوز لگوانا ضروری ہوگا، اسی طرح مسافروں کو بھی 15 ستمبر تک ویکسی نیشن کی کم از کم ایک ڈوز لگوانی ہوگی۔ 15 اکتوبر تک مکمل ڈوز لگوانے والے مسافروں کو سفر کی اجازت دی جائے گی، 15ستمبر کے بعد ویکسی نیشن نہ کروانے والوں ٹکٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔

ویکسی نیشن کے لیے موبائل ٹیمیں اسٹیشنوں پر موجود ہوں گی۔

محکمہ ریلوے نے خبردار کیا کہ بلاویکسی نیشن سفر کرنے والے مسافر، ٹکٹ چیکر اور عملے کے خلاف کارروائی ہوگی، مسافر سفر کے دوران احتیاطی تدابیر پر بھی عمل درآمد یقینی بنائیں۔

خیال رہے کہ ملک کے تقریباً تمام شعبوں میں کورونا ویکسینیشن کی شرط لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں