اشتہار

کنگ فہد پل کے مسافروں کیلئے جلد بڑی خوش خبری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: بحرین اور مملکت کو جوڑنے والے کنگ فہد پل کے مسافروں کو ہیلتھ پاسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دو خلیجی ممالک(سعودی عرب اور بحرین) کو ملانے والے کنگ فہد پل کے مسافروں کو ہیلتھ پاسپورٹ کی سہولت جلد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی کابینہ نے ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا) کے سربراہ شہزادہ محمد بن سلمان کو اس حوالے سے بحرین کی ای گورنمنٹ کے ساتھ مذاکرات اور معاملہ طے کرنے کا اختیار تفویض کیا ہے۔

- Advertisement -

فیصلے کے تحت کنگ فہد پل سے سفر کرنے والے سعودی و بحرینی شہریوں اور ان دونوں ملکوں میں مقیم غیرملکیوں کو ایک دوسرے کے یہاں آتے جاتے وقت ہیلتھ پاسپورٹ کی سہولت حاصل ہوجائے گی۔

کنگ فہل پل پر سفر کرنے والے مسافروں کے ہیلتھ پاسپورٹ کے ذریعے صحت کا ڈیٹا چیک کیا جائے گا۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہوئے کابینہ اجلاس میں مذکورہ فیصلہ کیا گیا۔ مسافروں کو جلد ہیلتھ پاسپورٹ فراہم کردیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں