جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

بالوں کو رنگتے ہوئے ان غلطیوں سے بچیں

اشتہار

حیرت انگیز

اکثر لوگ بالوں کا رنگ تبدیل کرتے ہوئے بہت سی غلطیاں کرجاتے ہیں جس سے ناصرف بعد میں پچھتاوا ہوتا ہے بلکہ آپ نئے ہیئر کلر سے مطمئن بھی نہیں ہوتے۔

اسی ضمن میں چند ایسی غلطیاں ہیں جن کی نشان دہی کی گئی اور ساتھ مفید مشورے بھی دیے گئے ہیں جو بالوں کو رنگتے ہوئے آپ کے کام آئیں گے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ہیئر کلر کے لیے تجربے اور معلومات درکار ہوتی ہیں، اس بات کا بھی خیال رکھا جاتا ہے کہ کونسا کلر آپ پر جچے گا اور کس سے آپ برے لگیں گے۔

ہیئر سلون

کئی لوگ خود سے ہی بالوں کو رنگتے ہیں، ایسا ہونا بھی چاہیے لیکن اس کے لیے آپ مفید معلومات حاصل کریں جس کے بعد تجربے کے میدان میں اتریں کیوں کہ اکثر افراد ہیئر سلون نہ جاکر اپنی تئیں آزمائش کی کوشش کرتے ہیں جس سے بعض اوقات غلطیاں سرزد ہوتی ہیں، سلون میں موجود ماہرین تجربہ کار ہوتے ہیں۔

ماہرین پر اندھا اعتماد

لوگوں کو بالوں کے ماہرین پر اندھا اعتماد بھی نہیں کرنا چاہیے، آپ اس رنگ کا انتخاب کریں جو مناسب لگتا ہو، ہاں البتہ ماہرین کی کلر سے متعلق رائے جاننے میں کوئی ہرج نہیں ہے۔

گہرے رنگ کا انتخاب

ماہرین کا ماننا ہے کہ زیادہ گہرے رنگ چہرے کی رنگت کو ماند کردیتے ہیں، لہذا ایسے کلر کو چنے جو آپ کے چہرے کے رنگ سے ہلکا ہو، اور آئی برو کا بھی خیال رکھیں، ایسا کلر نہ لگائیں یا لگوائیں جو آئی برو سے زیادہ گہرے ہوں۔

مستقل رنگ اپنانا

بالوں پر مستقل کے لیے ایک ہی رنگ لگوانے سے قبل عارضی کلروں کا مشاہدہ کرلیں، بعض اوقات مستقل بنیاد پر ہونے والے رنگ وہ نتائج نہیں دیتے جن کی توقع کی جارہی ہوتی ہے۔

گھر پر بالوں کو رنگنا

ماہرین کا کہنا ہے کہ بالوں کا رنگ ہلکا کرنا ایک انتہائی نازک مرحلہ ہے اس کے لیے کی مہارت کی ضرورت ہے، گھر پر رنگ لگانے سے بہت زیادہ خطرہ ہوتا ہے، خاص طور پر اگر بالوں کا رنگ دو ڈگری سے زیادہ ہلکا ہو جائے تو نقصان کا باعث بن سکتا ہے، لہذا کوشش کریں کہ آپ اچھا تجربہ رکھتے ہوں یا پھر سلون جائیں۔

جلد اور آنکھوں کا رنگ

بالوں کا قدرتی رنگ عام طور پر جلد اور آنکھوں کے رنگ جیسا ہوتا ہے، بالوں کے رنگ کا ناقص انتخاب جلد کو پھیکا یا بے جان بنا سکتا ہے جبکہ آنکھوں کو تھکا ہوا اور چمک سے خالی بنا سکتا ہے۔

بہتر نتائج کا نہ ملنا

متوقع رنگ حاصل کرنے میں ناکامی کی صورت میں ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ اس کے اوپر کوئی اور رنگ نہ لگائیں، بلکہ بالوں کے لیے ہلکا پھلکا شیمپو اپنائیں جس سے مختصر عرصے میں نتائج بہتر ہوں گے۔

عارضی رنگ کی تبدیلی

بالوں کا کلر ایک وقت کے بعد مدھم ہونا شروع ہوجاتا ہے، عارضی بالوں کا رنگ منتخب کرنے کا مطلب یہ ہے کہ یہ مستقل نہیں رہے گا اور یہ بالوں کے بار بار دھونے سے غائب ہو جاتا ہے۔

مہندی کا سہارا

بالوں کے ماہرین کے مطابق مہندی کو قدرتی اجزا میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جو بالوں کا رنگ بدلنے میں مدد کرتا ہے لیکن اس فیلڈ میں تجربے کی کمی کی صورت میں اس کا اطلاق پیچیدہ ہے اور اس کی درخواست میں آسانی کی وجہ سے اسے نیم مستقل رنگنے کے ساتھ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

بالوں کی حالت کا خیال

ہیئر کو کلر کرنے سے قبل اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ آپ کے بال مضبوط اور مستحکم ہونے چاہئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں