اشتہار

تھیلے میں انسانی باقیات لے کر گھومنے والی سفاک خاتون، خبر نے دل دہلا دیے!

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا میں انسانی باقیات سے بھرا بیگ پھینک کر فرار ہونے والی مبینہ خاتون کی تلاش شروع ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا میں پولیس کو اس لڑکی کی تلاش ہے جو مبینہ طور پر انسانی باقیات سے بھرا ہوا تھیلا پھینک کر فرار ہوئی۔

Suspected human remains found in backpack left in dumpster | Police search  for woman

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ عورت نے ایک اسٹور کے کوڑے دان میں انسانی باقیات پھینکے، بعد ازاں کسی شاپ کے ملازم نے اس حوالے سے پولیس کو اطلاع دی۔

امریکی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر دیکھا تو خون میں لت پت بیگ میں انسانی باقیات موجود ہیں۔

پولیس حکام نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خاتون کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ انسانی باقیات سے ہی لاش کی جنس جاننے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ ادارے یہ بھی پتا لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ مقتول کی عمر کتنی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں