اشتہار

مونچھوں کے بعد ’گنجے‘ وسیم اکرم کی تصویر کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اہلیہ شنیرا کی بات ملی اور مونچھیں کٹوالیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے مونچھوں کے بغیر اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی اور اپنی اہلیہ کی بات مان لی۔

لیکن وسیم اکرم نے اپنی نئی تصویر میں گنجے دکھائی دے رہے ہیں اور انہوں نے اب اپنی یہ نئی تصویر شیئر کی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ ’بارہ دن قرنطینہ کے بعد مجھے میرا ریزر مل ہی گیا‘ اب خوش ہو۔‘

وسیم اکرم کا قرنطینہ ختم ہونے میں اب بھی دو دن باقی ہیں اور انہوں نے ہوٹل کے کمرے سے اپنی ایک اور حیران کن تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

سابق کپتان کے اس نئے روپ پر بھی مداحو ں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وسیم اکرم نے مونچھوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کی تھی جس پر اہلیہ شنیرا نے کہا تھا کہ ان مونچھوں کے ساتھ گھر نہیں آنا۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں