اشتہار

‏’ماڈرنا‘ ویکسین لگوانے والی خاتون گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں کورونا ویکسین کی غلط اسپیلنگ نے خاتون کو گرفتار کر وایا دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق موڈرنا ویکسین کو ماڈرنا لکھ کر جعلی ویکسینیشن کارڈ سے سفر کرنے والی خاتون کی ‏شامت آ گئی۔

24سالہ خاتون جعلی ویکسینیشن کارڈ کے ذریعے ریاست ہوائے میں فلائٹ کے لیے ایئرپورٹ پر پہنچی تو حکام ‏نے کورونا ویکسین کے غلط املا پر کارڈ کی تصدیق کی جو جعلی نکلا۔

Mrozak's vaccination card misspelled the 'Moderna' COVID-19 vaccine as 'Maderna'

- Advertisement -

خاتون نے بتایا کہ وہ اسی ویکسینیشن کارڈ پر اپنے امور انجام دے رہی تھی کیونکہ یہ اصلی ہے۔ حکام نے جب ‏ویکسینیشن کارڈ کا ریکارڈ چیک تو معلوم ہوا کہ خاتون کا دعویٰ غلط ہے۔

ویکسینیشن کارڈ پر موڈرنا کی بجائے ماڈرنا درج تھا جس سے حکام کو کارڈ کے جعلی ہونے پر شک ہوا۔

Illinois woman arrested after using fake COVID vaccination card that read  MADERNA to enter Hawaii | Daily Mail Online

ہوائے نے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے مسافروں کے ویکسینیشن کارڈ کی تصدیق کا پروگرام متعارف ‏کروایا ہے جس میں ویکیسین کے ڈوز اور ٹیسٹ کی تفصیلات چیک کی جاتی ہے۔

ریاستی قانون کے مسافر کو داخلے کے لیے مصدقہ ویکسینیشن کارڈ اور منفی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنا ‏لازمی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں