پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کامیڈی کنگ کے حالیہ تصاویر نے مداحوں کو افسردہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کامیڈی کے بادشاہ عمر شریف کی حالیہ تصاویردیکھ کر ان کے چاہنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور ہر کوئی ان کی صحت کے لئے دعاگو ہے۔

اپنی منفرد مزاح کے باعث غمگین چہروں کو ہنسی لانے والے عمر شریف ان دنوں علیل ہیں، لیجنڈ اداکار کی علالت کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جنہیں دیکھ کر صارفین افسردہ ہوگئے ہیں۔

تصویر میں عمر شریف کو وہیل چیئر پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی داڑھی بڑھی ہوئی ہے اور وہ کافی کمزور نظر آرہے ہیں، ان کی آنکھوں کے گرد سیاہ ہلکے موجود ہیں۔

لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کی یہ تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور لوگوں نے ان کی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کیں ہیں۔

واضح رہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں میزبان وسیم بادامی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمر شریف نے اپنی بیٹی حرا شریف کی موت کا تذکرہ کیا اور آبدیدہ ہوگئے تھے۔

افسوسناک واقعے سے متعلق لیجنڈ کامیڈین کا کہنا تھا کہ میں ایک پروگرام کے سلسلے میں امریکا میں تھا، شوٹنگ کے دوران مجھے اطلاع ملی کہ میری بیٹی کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے جس پر میں نے فوری طور پر سب چھوڑ چھاڑ کر پاکستان آنے کی تیاری کی، جب میں پاکستان پہنچا تو لاہور ایئر پورٹ پر مجھے لینے کیلیے آنے والے لوگوں نے کہا کہ عمر بھائی بہت افسوس ہوا میں نے پوچھا کیوں کیا ہوگیا؟۔

جسے ہی مجھے پتہ چلا معلوم ہوا کہ میری بیٹی اب اس دنیا میں نہیں رہی تو میں چکرا کر گر گیا، اس واقعے کے بعد سے مجھے اب زیادہ چکر آنے لگے۔

واضح رہے کہ اٹھارہ فروری دو ہزار بیس ک عمر شریف کی صاحبزادی حرا عمر لاہور میں انتقال کر گئی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں