اشتہار

بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت میں ‘بگ باس’ کے فاتح اداکار سدھارتھ شکلا دل کا دورہ پڑنے کے باعث دنیا سے رخصت ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق 40 سالہ سدھارتھ شکلا کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ممبئی کے اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکار اپنی 2 بہنوں اور والدہ کے ساتھ رہ رہے تھے۔ سدھارتھ بھارت کے مشہور سیریل بگ باس 13 کے ونر بھی قرار پائے تھے۔ وہ 12 دسمبر 1980 کو بھارتی شہر ممبئی میں پیدا ہوئے تھے۔

- Advertisement -

سدھارتھ شکلا نے بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامے ’’بالیکا ودھو‘‘، ’’دل سے دل تک‘‘، رئیلیٹی شو ’’بگ باس‘‘، ’’خطروں کے کھلاڑی‘‘ اور ’’جھلک دکھلا جا 6‘‘ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

انہوں نے کرن جوہر کی فلم ’’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘‘ میں بھی کام کیا۔ بھارتی اداکار کو بگ باس جیتنے کے بعد بے حد مقبولیت ملی اور ان کا شمار بھارت کے بہترین اداکاروں میں ہونے لگا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں