اشتہار

انڈونیشین شہری کے پیٹ سے کیا نکلا؟ ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

جکارتہ : انڈونیشین شخص کے پیٹ میں متعدد گھریلو اشیاء دیکھ کر ڈاکٹر بھی دنگ رہ گئے۔

دنیا میں بہت سے ایسے افراد بھی پائے جاتے ہیں جو بیماریوں و مشکلات کو زبردستی اپنی جانب بلاتے ہیں اور پھر ڈاکٹروں کے چکر لگاتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ انڈونیشیا میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنے پیٹ کو گھریلو اشیاء کی قبر بنالیا۔

انڈونیشیا کے شہر جمبر کے رہائشی 30 سالہ نوجوان ہینڈرو وجات موؤ کے ہاتھ جو چیز لگتی وہ اسے نگل لیتا، کچھ وقت پہلے مذکورہ شخص کو پیٹ میں تکلیف ہوئی تو اس نے ڈاکٹر سے رجوع کیا تاکہ علاج کرواسکے۔

- Advertisement -

ڈاکٹرز کو لگا کہ کوئی معمولی کا درد ہوگا لیکن جب انہوں نے ہینڈرو کے پیٹ کا ایکسرے اور دیگر ٹیسٹ کیے یہ دیکھ کر دنگ رہ گئے کہ متاثرہ شخص کے پیٹ میں متعدد عجیب و غریب اشیاء موجود تھیں۔

ہینڈرو کی ایکسرے رپورٹ میں سامنے آیا کہ اس کے پیٹ میں کانٹا، آئس رم اسٹیک، چھوٹی کیل، پلاسٹک بیگ، کئی سکے، 2 ہزار کے نوٹ اور لائٹر سمیت دیگر مختلف 52 اشیا موجود ہیں۔

ڈاکٹروں تین گھنٹے کے آپریشن کے بعد متاثرہ شخص کے پیٹ مذکورہ اشیاء کو نکالا، آپریشن کے دوران پتہ چلا کہ پیٹ میں بہت سی دھاتی اشیاء بھی موجود تھیں جسے تلاش کرنے کےلیے میٹل ڈیٹیکٹر کا بھی استعمال کیا گیا تاکہ کوئی چیز پیٹ میں باقی رہ جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں