اشتہار

پسند کی شادی پھر بے وفائی! شوہر نے عدالت میں انتہائی قدم اٹھالیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پسند کی شادی کرنے والا دولہا عدالت میں رسوا ہوگیا، لڑکی نے عدالت میں شوہر کو چھوڑ کر والدین کے ساتھ جانے کا بیان دیا۔

پاکستان میں بھی پسند کی شادی کرنے جوڑے اکثر و بیشتر مشکلات کا سامنا کرتے نظر آتے ہیں باالخصوص دیہاتوں میں پسند کی شادی کرنے والوں کو کافی مصیبتیں اٹھانا پڑتی ہیں لیکن لاہور میں لڑکی نے پسند کی شادی کرکے بھری عدالت میں شوہر کو چھوڑ دیا۔

عدالت میں لڑکی نے شوہر کو چھوڑ کر والدین کے ساتھ جانے کا بیان دیا، جس پر شوہر نے ضلع کچہری کی چھت سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔

- Advertisement -

شوہر کی عدالت کی چھت سے کودنے کی کوشش احاطہ عدالت میں موجود لوگوں نے ناکام بنا دی، جس پر شوہر نے دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ بیوی سے پیار کرتا ہوں مگر وہ چھوڑ کر جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیوی کی جدائی میں غم سے نڈھال شوہر احاطہ عدالت میں سر دیواروں سے مارتا رہا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں