اشتہار

’بوڑھی بچی‘ کی پیدائش، تصاویر دیکھ کر لوگ حیران

اشتہار

حیرت انگیز

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ میں خاتون نے ’بوڑھی بچی‘ کو جنم دے دیا جس کی تصاویر دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے مشرقی صوبے کیپ میں 20 سالہ خاتون نے بچی کو جنم دیا، بچی کے پیدائش کے بعد اسے دیکھا تو بوڑھی لگ رہی تھی اور نومولود کے چہرے پر جھریاں نمایاں تھیں۔

طبی ماہرین نے ماں کو بتایا کہ اس کی بچی ’پروجیریا‘ کا شکار ہے جسے ہچینسن گلفورڈ سنڈروم بھی کہا جاتا ہے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر کے مطابق یہ جینیاتی عارضہ ہے جس کی وجہ سے بچے اپنی عمر کے پہلے دو سالوں میں تیزی سے بڑھاپے کا باعث بنتے ہیں۔

بچی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کی تصاویر دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے۔

baby born with Progeriaمقامی میڈیا کے مطابق اس خاتون نے جنوبی افریقہ کے مشرقی کیپ صوبے کے چھوٹے سے شہر لیبوڈ میں بچی کو اپنے گھر میں ہی جنم دیا۔

ڈیلیوری کے موقع پر دادی نے ایمبولینس کو فون کیا لیکن ایمبولینس بروقت نہ پہنچ سکی جس کے باعث بچی کی پیدائش گھر میں ہی ہوئی۔

baby born with Progeria

رپورٹ کے مطابق بچی کی پیدائش خراب ہاتھوں اور جھریوں والی جلد کے ساتھ ہونے کے بعد اسے اور اس کی ماں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

بچی کے سنڈروم میں مبتلا ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم کچھ محققین کا کہنا ہے کہ غیرمعمولی عمل مجموعی سیلولر نقصان کی وجہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں