تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

’تاریخ یاد کرلیں‘ ولیمے کا کارڈ شیئر کردیا

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کے منگیتر احسن محسن اکرام نے شادی کے کارڈ کے بعد ولیمے کا کارڈ بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی احسن محسن اکرام اور منال خان کی شادی آئندہ ہفتے 10 ستمبر کو طے پائی ہے۔

گزشتہ دنوں منال اور حسن کی جانب سے انسٹاگرام پر شادی کا کارڈ شیئر کیا گیا تھا جبکہ اب سے کچھ دیر قبل ہی احسن محسن اکرام نے ولیمے کا کارڈ شیئر کیا ہے جس میں تاریخ 12 ستمبر درج ہے۔

ولیمے کا کارڈ شیئر کرتے ہوئے احسن محسن نے لکھا کہ ’تاریخ یاد کرلیں۔‘

واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی رواں سال کی 11 جون کو قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں منگنی ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ منال کی جڑواں بہن ایمن خان اداکار منیب بٹ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ان کی ایک ننھی بیٹی امل منیب ہے۔

Comments

- Advertisement -