اشتہار

کورونا وائرس فلو کی طرح دنیا میں ہمیشہ موجود رہے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی طبی ماہر عبداللہ عسیری نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس سالانہ فلو کی طرح باقی رہے گا۔

سعودی وزارت صحت میں حفاظتی تدابیر اور امراض سے بچاؤ کے سیکریٹری ڈاکٹر عبداللہ عسیری کا کہنا ہے کہ سالانہ فلو وائرس کی طرح کووڈ19 کی بھی موجودگی رہے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین مہم کا مقصد وائرس کا خاتمہ نہیں بلکہ وبائی کیفیت سے نکلنا ہے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کے باعث اس کا خطرہ کم ہوجائے گا، ویکسین کی مدد سے وائرس کو محدود کرنے میں بھی مدد ملے گی لیکن وبا کے ختم ہونے کے امکانات نہیں ہیں۔

عبداللہ عسیری نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سالانہ فلو کی طرح باقی رہے گا تاہم یہ خطرناک نہیں ہوگا، سعودی عرب کورونا ویکسین کے نتائج واضح طور پر نظر آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی ماہرین کووڈ 19 کے ہمیشہ رہنے کے امکانات ظاہر کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں