جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

معاشی ترقی کےلئے گول میز کانفرنس بلائی جائے، چوہدری شجاعت

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ق کے سربراہ سینیٹر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم قومی، معاشی ایجنڈے کو طے کرنے کے لئے کُل جماعتی گول میز کانفرنس بلائیں۔

لاہور میں قائداعظم ڈے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ آج پھر آئی ایم ایف کے در کا بھکاری بنادیا گیا ہے، جبکہ ہمارے دور میں اس سے نجات حاصل کرلی گئی تھی، حکومت اور عوام گھروں اور میدانوں میں سبزیاں آگانے کی مہم شروع کریں۔

چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ سبزیاں لگانے والوں کو مفت کھاد اور بیج فراہم کیا جائے تاکہ اربوں روپے کا زرمبادلہ ضائع نہ ہو، آج قائد اعظم کے پاکستان میں دہشتگردی، ڈرون حملے، لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر ہے۔

- Advertisement -

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ قائد اعظم نے مسلمانوں کو اسلامی فلاحی مملکت قائم کرکے دی تاکہ وہ اپنی زندگی آزادانہ گزار سکیں، ہمارے دور میں صوبہ بھر میں مفت ادویات اور تعلیم دی جاتی تھیں، طالبات کو وظیفہ دیا جاتا تھا، موجودہ حکومت نے صوبے کے پانچ ہزار سکول بند کردئیے۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مریضوں کو صرف دھکے ملتے ہیں، ریسکیو 1122 ہمارے دور کا انمول تحفہ ہے، آج ہر شخص بدحال ہے، شہباز شریف ترکی کے وزیراعظم کو ایچی سن کالج لے گئے بہتر تھا وہ انہیں کسی دانش سکول لے جاتے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں