اشتہار

’جاروو‘ کی فاسٹ بولر بن کر میدان میں پھر انٹری (ویڈیو وائرل)

اشتہار

حیرت انگیز

اوول: بھارتی ٹیم کے فین جاروو کی ایک بار پھر ٹیسٹ میچ کے دوران میں میں انٹری کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اوول میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھارتی ٹیم کے انگلش مداح ایک بار پھر میدان میں داخل ہوگئے جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جاروو اس مرتبہ فاسٹ بولر بن کر میدان میں آئے اور رن اپ سے بھاگتے ہوئے نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑے جونی بریسٹو سے ٹکرا گئے۔

- Advertisement -

جاروو ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارتی ٹیم کے بولر کے طور پر آئے اور گیند بھی کروادی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے جارو لارڈز اور ہیڈنگلنے ٹیسٹ میچ میں بھی میدان میں آچکے ہیں، لارڈز میں جاروو فیلڈر بن کر آئے جبکہ ہیڈنگلے میں روہت شرما کے آؤٹ ہوتے ہی وہ بیٹنگ کے لیے میدان میں آگئے تھے۔


یاد رہے کہ جاروو کو حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر ہیڈنگلے کے میدان میں داخلے پر تاحیات پابندی اور بھاری مالی جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

جاروو کو دی جانے والی سزا کی تصدیق یارکشائر کرکٹ کلب کے ترجمان نے بھی کردی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں