اشتہار

شوہر کا حاملہ بیوی پر بدترین تشدد، 7 ماہ کا بچہ جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے شہر محسن وال میں شوہر نے موبائل استعمال کرنے پر حاملہ بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محسن وال میں شوہر نے موبائل استعمال کرنے پر حاملہ بیوی پر بدترین تشدد کیا جس کے نتیجے میں حاملہ بیوی کا 7 ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم بابر نے اہلخانہ کے ہمراہ متاثرہ خاتون شبانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

- Advertisement -

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کی حالت تشیوش ناک ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

متاثرہ خاتون شبانہ یعقوب کے اہلخانہ نے اعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او خانیوال نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں