اشتہار

سہواگ نے پاکستانی کرکٹرز کیخلاف نیا پنڈورا بکس کھول دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پاکستانی کے خلاف ڈیبیو کرنے پر پاکستانی کھلاڑیوں نے خوب مغلظات بکیں تھیں۔

بھارتی میڈیا کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف ڈیبیو کیا تو اس وقت میری عمر 21 سال تھی، بیٹنگ کے لیے آیا تو شعیب اختر، شاہد آفریدی، محمد یوسف اور شاہد نذیر نے مجھے خوب گالیاں دیں۔

وریندر سہواگ نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے مجھے کریز پر گالیوں کے ساتھ خوش آمدید کہا، میرے پڑوسی پنجابی تھے جن سے اکثر بات ہوتی رہتی تھی اور بہت ساری پنجابی گالیوں کا مجھے معلوم تھا لیکن پاکستانی کرکٹرز نے جو گالیاں دیں وہ میں نے زندگی میں پہلی بار سنی تھیں۔

- Advertisement -

سابق بھارتی اوپنر نے کہا کہ 2004 میں پاکستان کے دورے کے دوران میں نے ٹرپل سنچری اسکور کرکے ان گالیوں کا بدلہ لیا تھا۔

سہواگ کا کہنا تھا کہ میں نے جب بھی پاکستان کے خلاف میچ کھیلا خود بخود میرا خون کھولنے لگتا تھا اور اسی وجہ سے میں نے ہمیشہ ان کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور میرا ایوریج اچھا رہا۔

واضح رہے کہ سہواگ نے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف 1276 رنز 91.14 کی اوسط سے بنائے جس میں چار سنچریاں شامل تھیں، ون ڈے میں انہوں ںے 1071 رنز 34.5 کی اوسط سے بنائے جس میں دو سنچریاں اور چھ نصف سنچریاں شامل تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں