اسلام آباد : فری لانسرز کیلئے آئی ٹی ایکسپورٹ کی مد میں ایک ارب ڈالرز کا ہدف رکھا ہے، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی آئی ٹی ایکسپوٹرز کو خوش خبری سنا دی۔
ان خیالات کا اظہار وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری میں فری لانسرز کا اہم کردار ہے۔
امین الحق نے کہا کہ آئی ٹی ایکسپورٹ میں 2 ارب 10 کروڑ ڈالرز سے زائد کی ترسیلات حاصل کی گئیں جس میں سے فری لانسرز کےلیے آئی ٹی ایکسپورٹ کی مد میں ایک ارب ڈالرز کا ہدف رکھا ہے۔
- Advertisement -
وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اس موقع پر کہا کہ اسپیکٹرم کی نیلامی مقررہ وقت پر کروانے کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں لہذا ٹیلی کام آپریٹرز سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے اضافی اسپیکٹرم حاصل کریں۔