تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، دودھ فروش جاں بحق

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ایک اور شخص مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد کے علاقے گولڑہ میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

اہل خانہ نے پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت پر تحریری درخواست جمع کرادی، جو مقتول کے سالے کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست گزار نے بتایا کہ ’بہنوئی  ڈیری فارم سے وابستہ تھا اور دودھ فروش تھا، وہ گزشتہ رات ملازم کے ساتھ سری نگر ہائی وے گیا، جہاں پولیس اہلکاروں نے اُس پر فائرنگ کردی‘۔

درخواست گزار کے مطابق ’پولیس کی جانب سے کیا گیا پہلا فائر مقتول نبیل کے کپڑوں پر لگا، جس پر اُس نے اہلکاروں کو چیخ کر بتایا کہ ہم ڈاکو نہیں ہیں مگر اہلکاروں نے ایک نہ سنی اور فائرنگ جاری رکھی‘۔

مزید پڑھیں: اسامہ ستی قتل کیس : دہشت گردی کی دفعات نکالنے کا اے ٹی سی کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج

میڈیکل رپورٹ کے مطابق نیبل کے پیٹ میں گولیاں لگیں، جس کی وجہ سے اُس کی موت واقع ہوئی ہے۔

اہل خانہ نے نبیل کی لاش کے ہمراہ سری نگر ہائی وے پر احتجاج کیا اور واقعے میں ملوث اہلکاروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ لواحقین نے اعلان کیا ہے کہ وہ کارروائی کا آغاز ہونے تک مقتول کی تدفین نہیں کریں گے۔

Comments

- Advertisement -