تازہ ترین

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

سعودی عرب میں شاندار سہولت کا آغاز

ریاض: سعودی عرب میں مریضوں اور اہل خانہ کی سہولت کے لیے آن لائن سروسز کا آغاز کردیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کی ینبع کمشنری میں ادارہ صحت نے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کی سہولت کے لیے آن لائن سروسز کا آغاز کیا ہےـ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال میں داخل مریضوں سے ملاقات اور ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے وٹس ایپ کی سہولت فراہم کی گئی ہے، اس سہولت کا آغاز وبا کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

ینبع کمشنری میں واٹس یپ نمبر0143221077 مخصوص کیا گیا ہے اس نمبر کے ذریعے اہل خانہ اپنے مریض اور مریض اپنے اہل خانہ سے رابطہ کرسکیں گے۔

نمبر کے ذریعے ملاقات کے علاوہ ان کی طبی حالت کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں ـ

اسپتال اتنظامیہ نے واٹس ایپ نمبر کے ذریعے لوگوں کو ان کے گھروں میں ادویات کی ترسیل کا بھی خصوصی بندوبست کیا گیا ہے، دواؤ کی ترسیل کےلیے واٹس اپ نمبر 0143903536 مخصوص ہے۔

مذکورہ نمبر پرمریض رابطہ کرکے اپنی دوائیں گھر پر طلب کرسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -