اشتہار

ملاح پر وہیل کا حملہ!‌ ویڈیو نے دل دہلا دئیے

اشتہار

حیرت انگیز

بیونس آئرس: ارجنٹینا کے سمندر میں پاؤں سے چلانے والی کشتی پر اچانک وہیل نے حملہ کردیا، اس حادثے نے کشتی سوار کے رونگھٹے کھڑے کردئیے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میکسی جونز نامی فوٹو گرافر نے سوشل میڈیا پر ایک ڈرون فوٹیج شیئر کی جس میں ایک چھوٹی کشتی کے نیچے دیوہیکل وہیل کو تیرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وہیل کی موجودگی سے بے خبر ملاح کو اس وقت شدید جھٹکا جب وہیل اپنے بازو سے کشتی کو دھکا مارا۔

- Advertisement -

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر ہونے والی ڈرون فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھکا اتنا شدید نہیں تھا اس کے باوجود دھکا لگنے سے کشتی کچھ دور تک گئی۔

میکسی جونز نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن دیا کہ ’میرے خیال سے آج میں نے وہیل کی سب سے بہترین ڈرون فوٹیج بنائی ہے‘۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو اب تک 20 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاسکتا ہے جب کہ 3 ہزار کے قریب افراد نے اس ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ پاتاگونیا کے مقام پر پیش آیا جہاں وہیل کی ہجرت کا موسم شروع ہوچکا ہے اور علاقے میں 1600 سے زائد وہیل پائی جاتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں