منگل, مارچ 4, 2025
اشتہار

پنج شیر پر امارت اسلامیہ کا مکمل قبضہ ہوچکا ہے، ذبیح اللہ مجاہد کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے پنجشیر کی فتح کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان میں اب جنگ کا دور ختم ہوگیا۔

ان خیالات کا اظہار افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دارالحکومت کابل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے خطاب میں پنجشیر کی فتح کا اعلان کیا اور کہا کہ دشمن کا آخری گڑھ بھی فتح کرلیا اور اس دوران کوشش کی گئی کہ پنجشیر کے عام شہریوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

ترجمان افغان طالبان نے کہا کہ پنج شیر پر امارت اسلامیہ کا مکمل قبضہ ہوچکا ہے، پنجشیر کا گورنر اور ڈپٹی گورنر بھی پنجشیر سے ہی ہوگا۔

انہوں بتایا کہ افغانستان میں اب جنگ کا دور ختم ہوگیا، ہماری عوام اب مزید جنگ نہیں چاہتی اور ہم بھی یقین دہانی کرواتے ہیں کہ پنجشیر کی عوام کے ساتھ کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہوگی۔

امارت اسلامیہ افغانستان میں امن و امان سے متعلق ذیبح اللہ مجاہد نے کہا کہ خصوصی فورسز تشکیل دی گئی ہیں جو امن و امان قائم کررہی ہیں اور جلد ان فورسز کےلیے یونیفارم کا انتظام کیا جائے گا۔

ذبیح اللہ مجاہد نے امن و امان سے متعلق کہ افغانستان میں اب ہوائی فائرنگ کرنے پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

امارت اسلامیہ نے نئی حکومت کے قیام کی تاریخ کا اعلان کردیا

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن قائم ہوچکا ہے طالبان عوامی مسائل کے حل کےلیے دن رات کام کررہے ہیں آنے دنوں میں بہترین سہولتیں دیں گے، امید ہے عوام جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں