اشتہار

امید ہے رہ جانیوالے امریکیوں کو جلد افغانستان سے نکال لیں گے، امریکی وزیر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ : امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلینکن نے افغان صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں تاحال 100 سے زائد امریکی شہری موجود ہیں جنہیں جلد نکال لیں گے۔

ان خیالات کا اظہار امریکی وزیر خارجہ نے خلیجی ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قطری ہم منصب کے ہمراہ افغانستان کے بحران سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی افراد کے انخلا کے معاملے پر طالبان سے رابطے میں ہیں اور طالبان نے غیر ملکی افراد کے انخلا کو یقینی بنانے کے وعدے کو دہرایا ہے۔

- Advertisement -

انٹونی بلینکن نے افغان طالبان سے متعلق کہا کہ طالبان نے کہا ہے ان افراد کو جانے دیا جائے گا جن کے پاس قانونی دستاویز ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ 100 سے زائد امریکی شہری ابھی افغانستان میں موجود ہیں اور ہمیں امید ہے کہ رہ جانے والے امریکی شہریوں کو بھی جلد بحفاظت نکال لیں گے۔

خیال رہے کہ افغانستان کے بحران کے پیش نظر امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلینکن قطری رہنماؤں کیساتھ مذاکرات کیلئے کچھ گھنٹے قبل ہی دوحہ پہنچے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں