پیر, مارچ 3, 2025
اشتہار

بولیویا میں دلخراش حادثہ، مسافر بس 1300 فٹ چٹان سے نیچے آگری

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی امریکی ملک بولیویا میں منی بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی،  واقعے میں تین بچوں سمیت تئیس افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی پولیس کے مطابق بدقسمت بس میں تینتیس مسافر سوار تھے جو کہ موروچاٹا سے کوئلاکلو جارہی تھی کہ چابامبا ریاست میں چار سو میٹر پہاڑ سے نیچے جاگری، ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا کہ حادثہ بریک فیل ہونے اور سڑک خراب ہونے کے باعث پیش آیا۔

بولیویا کے مقامی ریڈیو نے دعویٰ کیا ہے کہ جس علاقے میں یہ حادثہ رونما ہوا ہے وہ کافی تنگ گزرگاہ ہے، خدشہ ہے کہ شاید منی بس نے کسی دوسری گاڑی سے بچنے کی کوشش کی جس کے باعث یہ حادثہ رونما ہوا۔

بدقسمت منی بس کے زخمی ڈرائیو نے واقعے سے متعلق بتایا کہ حادثے سے قبل بریک لگانے کی کوشش کی تاہم بریک نے کام نہ کئے، اس حادثے کے باعث میری بیوی مجھ سے جدا ہوگئی ہے جبکہ میں بھی بُری طرح زخمی ہوں،پولیس نے واقعے کے محرکات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی امریکی ملک بولیویا کی سڑکیں ختسہ حالی کا شکار ہیں، پچھلے ایک سال میں یہ تیسرا بس حادثہ ہے، رواں سال مارچ میں ہونے والے ایسے ہی واقعے میں 20 افراد ہلاک ہوئے تھے ، جبکہ گزشتہ ستمبر میں 19 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں