اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

منال خان کی مہندی اور ڈھولکی کی تقریبات کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف فنکار جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کی مہندی اور ڈھولکی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی احسن محسن اکرام اور منال خان کی شادی 10 ستمبر یعنی جمعے کے روز طے پائی ہے، اس جوڑی کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

اپنی شادی کی تقریبات سے متعلق مداحوں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے احسن محسن اکرام کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دو کارڈ شیئر کیے گئے ہیں جن میں سے ایک مایوں اور مہندی جبکہ ایک کارڈ ڈھولکی کی تقریب کا ہے۔

- Advertisement -

احسن محسن اکرام کی جانب سے شیئر کیے گئے ڈھولکی کے کارڈ پر لکھا ہے کہ ’احسن کی بہنوں اور پھوپھیوں کی جانب سے ڈھولکی کی تقریب پر آپ کو خوش آمدید کہا جاتا ہے، آئیں اور اکرام فیملی کے ساتھ ڈانس کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل منال اور احسن کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی شادی اور ولیمے کا کارڈ بھی شیئر کیا جاچکا ہے۔

احسن محسن اکرام اور منال خان کی شادی 10 ستمبر کو طے پائی ہے، گزشتہ دنوں احسن محسن اکرام نے ولیمے کا کارڈ شیئر کیا تھا جس میں تاریخ 12 ستمبر درج تھی۔

یاد رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی رواں سال کی 11 جون کو قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں منگنی ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں