اشتہار

طالبان نے پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغان طالبان نے افغانستان میں پاکستان کی مداخلت کے بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔

کابل میں حکومتی تشکیل کے اعلان کے بعد صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان میں مداخلت کے بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کی افغانستان میں مداخلت سے متعلق پروپیگنڈا گزشتہ 20سال سے چل رہا ہے، پنج شیر فضائی آپریشن سے متعلق بھی بھارتی پروپیگنڈاجھوٹ پر مبنی ہے‘۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ’ہمارےمعاملات میں پاکستان سمیت کسی ملک کی مداخلت نہیں اور نہ کسی کو اجازت دی جائے گی، ہم نے اپنی آزادی کے لیے بیس سال تک پوری دنیا سے جنگ لڑی ہے‘۔

مزید پڑھیں: افغانستان کی عارضی حکومت تشکیل، سربراہ اور وزرا کے ناموں‌ کا اعلان

انہوں نے کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ’اس بات کو کوئی ثابت نہیں کرسکتاہمارےاقدامات سے پاکستان کو فائدہ پہنچا ہے‘۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ’ہمارے نظام کی تشکیل میں کسی اور کی مداخلت نہیں، افغانستان میں نظام حکومت کا انتخاب صرف افغان شہریوں کا حق ہے، اس معاملے میں کسی اور ملک کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، عوام اپنا نظام قانون کے مطابق خود چلائیں گے‘۔

امارات اسلامیہ کے ترجمان نے ایک بار پھر واضح کیا کہ افغانستان کے معاملات میں کسی ملک کو مداخلت کی اجازت نہیں ہے اور نہ ہماری سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال ہوگی، ہم دنیا اور بالخصوص خطے کے تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہش مند ہیں‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں