جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ثانیہ مرزا کی بیٹے کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر بیٹے کے ہمراہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ویڈیو میں ثانیہ مرزا بیٹے اذہان سے جانوروں کے نام پوچھ رہی ہیں، ثانیہ نے اذہان سے گلہری کے بارے میں پوچھا جس کا جواب بندر ملا تو دونوں نے کہا کہ نہیں یہ بندر نہیں ہے۔

مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے اور اذہان مرزا ملک کو دعائیں بھی دی جارہی ہیں۔

اس سے قبل بھی ثانیہ مرزا نے بیٹے کے ہمراہ ویڈیوز شیئر کی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، 30 اکتوبر 2018 کو ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے اذہان مرزا ملک رکھا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں