اشتہار

کویت: اسکول فیسوں میں کتنی کمی کی جارہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کویت میں نجی اسکولز کی فیسوں میں 25 فیصد کمی کو برقرار رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

کویتی میڈیا کے مطابق یہ تجویز قانون ساز ایم پی علی القطان کی جانب سے وزارت تعلیم کو خط کی صورت ‏میں پیش کی گئی ہے۔

انہوں نے وزارت تعلیم سے کہا ہے کہ سیشن 2021/22 کے لیے نجی اسکولز کی فیسوں میں 25 فیصد کمی کو ‏برقرار رکھا جائے۔

- Advertisement -

علی القطان نے مطالبہ کیا ہے کہ اسکولز کو پابند بنایا جائے کہ وہ نئی سیشن میں بھی فیسوں میں کمی برقرار ‏رکھیں اور اس فیصلے پر عملدرآمد کا انہیں پابند بنایا جائے۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسکولز جو فیسوں میں کمی نہ کریں ان کے خلاف ضابطے کی ‏کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں جرمانے کیے جائیں۔

علی القطان نے سفارش کی ہے کہ اگلا تعلیمی نظام آن لائن ہو یا نہ ہو لیکن فیسوں میں کمی کے سلسلے کو ‏برقرار رکھنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں