اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

مہنگے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شکایات پر ایکشن

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے ریپڈپی سی آر ٹیسٹ مقررہ قیمتوں پر کرنے کا نوٹس لے لیا گیا۔ ‏

مختلف ائیرپورٹ پر مہنگے ٹیسٹ کرنے پر ڈی جی سول ایوی ایشن نے نوٹس لے لیا۔ ایئرلائن کی جانب ‏سےریپڈپی سی آر ٹیسٹ کیلئےزائدرقم وصولی کی شکایت موصول ہوئی تھیں۔

مسافروں نے شکایت تھیں کہ ایئرلائنز مسافروں سے ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کیلئے زائدچارج کر رہی ہیں۔ شکایات ‏کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی سی اےاےنے فی ٹیسٹ 5 ہزار سے زائدوصول نہ کرنےکی ہدایت کر دی۔

ڈی جی سی اےاےنےملک بھرکےائیرپورٹ منیجرکیلئےٹیلکس جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ایئر ‏پورٹس منیجر ہدایت پرعمل درآمدیقینی بنائیں۔

ڈی جی کا کہنا ہے کہ ایئرلائنز ریٹ پررضامندنہ ہوں تومعاملہ ریگولیٹری شرائط سےمنسلک کیاجائے ریپڈپی سی ‏آر ٹیسٹ فیس سےمتعلق رپورٹ 13ستمبرتک بھیجی جائے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں