اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد میں پولیس نے زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی خاتون کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فیصل آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زمیندار کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی خاتون کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس نے ملزمہ کرن، خالد اور عباس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

پولیس کے مطابق پنڈی بھٹیاں کی رہائشی خاتون نے زمیندار پر زیادتی کا الزام لگا کر پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا، جھوٹے مقدمے میں دونوں ساتھی گواہ بنے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق نہیں ہوسکی، ایف آئی آر میں مدعیہ کی جانب سے درج کروایا گیا نام پتا اور شناختی کارڈ نمبر بھی جعلی نکلا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں