اتوار, اپریل 27, 2025
اشتہار

سعودی عرب نے 3 ممالک سے سفری پابندیاں ختم کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر لگائی جانے والی سفری پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے تین ممالک کو فہرست سے نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی عارضی سفری پابندیوں کے حوالے سے سعودی حکومت کی جانب سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے متحدہ عرب امارات، ساؤتھ افریقہ اور ارجنٹینا پر سے پابندیاں ختم کردیں۔

سعودی ایوی ایشن کے مطابق ان ممالک میں رہنے والے سعودی شہری اب باآسانی وطن واپس آسکیں گے، اس سلسلے میں نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے

سعودی ایوی ایشن نے نوٹیفکیشن میں ہدایات جاری کی ہیں کہ مسافروں کو تمام کورونا احتیاطی تدابیر کی پابندی لازمی کرنا ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کی گائیڈ لائنز پرعمل نہ کرنے والے افراد کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔ نیا ہدایت نامہ بدھ اٹھ ستمبر سے نافذ العمل ہوگا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں