اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

لاہور ایکسپو سینٹر میں جعلی کورونا سرٹیفکیٹ بنانے والا ایک اور ملزم پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ایکسپو سینٹر میں جعلی سرٹیفکیٹ بنانے والا ایک اور ملزم پکڑا گیا، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کی ہدایت پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دالحکومت میں بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنوانے میں ملوث افراد کیخلاف سخت ایکشن جاری ہے، محکمہ صحت پنجاب نے ایکسپو سینٹر میں جعلی سرٹیفکیٹ بنانے والا ایک اور ملزم پکڑلیا۔

ایکسپو ویکسینیشن سینٹر میں تعینات سیکورٹی گارڈ غیر قانونی طریقہ سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنوا رہا تھا، سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے احکامات پر سی او ہیلتھ لاہور نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔

عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ سیکورٹی گارڈ کے خلاف مجوزہ محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی، اس قسم کی کسی غیر قانونی کاروائی میں ملوث کسی فرد کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ایسے کسی واقع کی صورت میں بھی سخت کارروائی کی جائے گی، تمام عملہ ایمانداری اور خلوص کے ساتھ اپنی ذمہ داری سر انجام دے۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے محکمہ صحت پنجاب نے لاہور میں جعلی کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنانے میں ملوث اپنے ایک ملازم کو گرفتار کرلیا، ملزم عبدالرحمان شہریوں سے 4ہزار روپے رشوت لیکر جعلی انٹریاں کرتا تھا۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں